Saadat Hasan Manto Quotes in urdu || Sadat Manto

 

Manto Urdu Quotes 






میں ادب اور فلم کو ایک ایسا میخانہ سمجھتا ہوں 

جس کی بوتلوں پر کوئی لیبل نہیں ہوتا



یہ لوگ جنہیں عرفِ عام میں لیڈر کہا جاتا ہے 

سیاست اور مذہب کو لنگڑا لولا اور زخمی آدمی تصور کرتے ہیں 




یہ وطن کی خدمت شکم سیر لوگ کبھی 
نہیں کرسکیں گے وزنی معدے کے ساتھ جو 
شخص وطن کی خدمت کے لیے آگے بڑھے اسے لات مار کر باہر نکال دیجئے 


ویشیا پیدا نہیں ہوتی بنائی جاتی ہے یا خود بنتی ہے 



حسین چیز ایک دائمی مسرت ہے آرٹ جہاں بھی ملے 

ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے 



میں تو بعض اوقات ایسا ہی محسوس کرتا ہوں 

کہ حکومت اور رعایا کا رشتہ روٹھے ہوئے خاوند اور بیوی کا رشتہ ہے 



جس طرح باعصمت عورتیں ویشیاؤں کی طرف حیرت سے دیکھتی ہیں ٹھیک اسی طرح وہ بھی ان کی طرف اسی نظر سے دیکھتی ہیں



چور اچکے رہزن اور ویشیائیں بغیر 

شراب کے زندہ نہیں رہ سکتیں 



ہر حسین چیز انسان کے دل میں اپنی وقعت پیدا کر دیتی ہے خواہ انسان غیرتربیت یافتہ ہی کیوں نہ ہو



عورت کا دوسرا نام حرارت ہے


کوئی پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن بستر پر

 سارے مرد عورت چاہتے ہیں 



استبداد کی آندھیاں نمٹاتے چراغوں کو گل کر سکتی ہیں 

مگر انقلاب کے شعلوں پر ان کا کوئی بس نہیں چلتا 



گناہ یا ثواب انسان کی ذات سے متعلق ہے 

اس سے فن کا کوئی واسطہ نہیں 



جہالت صرف اسی صورت میں دور ہو سکتی ہے 

جب دانشگاہوں کے سب دروازے عوام پر کھول دیئے جائیں 



ہندوستان میں جس چیز کو آرٹ کہا جاتا ہے

ابھی تک اس کے متعلق فیصلہ ہی کر سکا

کہ وہ کیا ہے 



افسانے نگاری میرا پیشہ ہے 

میں اس کے تمام آداب سے واقف ہوں 



مضمون نگار دماغی عیاش نہیں

 افسانہ نگار خیراتی ہسپتال نہیں ہے 

  ہم لوگوں کے دماغ لنگر خانے نہیں ہے 



محبت تو جذبوں کی امانت ہے

بستر کی سلوٹ زدہ چادر پر گزارے جانے والے

 چند بدبودار لمحے محبت نہیں کہلاتے



میں تہذیب و تمدن اور سوسائٹی کی 

چولی کیا اتاروں گا جو ہے ہی ننگی 



ہمارے معاشرے میں ایک عورت

کو کوٹھا چلانے کی اجازت ہے

لیکن تانگہ چلانے کی نہیں 

Post a Comment

Previous Post Next Post