quotes in urdu about life reality


Best Heart BROKEN  Quotes In Urdu 






جذباتی ہونا جلدی غصہ کرنا اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر لینا اور پھر جلد رو دینا اک صاف دل انسان کی نشانی ہے اس کی وجہ جذبات میں شدت کا ہونا ہے. یہ سب خوبیاں کسی منافق میں نہیں پائی جاتیں ان کا تعلق ان لوگوں سے ہوتا ہے جو دماغ سے بڑھ کر رشتوں کو دل سے نبھاتے ہیں.ایسے لوگ دوسروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیـں ہوتے پر خود کو برابر اذیت میں ڈالے ہوتے ہیں.. 💯💯🥀🥀





سب سے مہلک محبت کرنے والا انسان ثابت ہوتا ہے 
جو ہاتھ کھینچ کر آپ کو ساتویں آسمان پہ لے جاتا ہے اور جتنی اونچائی ہو اس سے گرنے کی تکلیف بھی اتنی بڑھی ہوتی ہے- اعتبار، مان سب جذبے ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں اور پھر وہی پیدا کرنے والا جوڑنے آتا ہے تو قیامت کے دن کا یقین اور پختہ ہو جاتا ہے یہ پختگی بیداری بن جائے تو تب کمال ہے. انہی جذبوں کا غلط جگہ پہ بہاؤ نقصان بن جاتا ہے.. 💯💯🥀🥀





دل کے اس پار تعمیر اک منڈیر. وہاں سے تکتی ہوں اور منظر بہت حیرت انگیز ہیں.تُو بھی دیکھ دل کے گرد جو شہوتوں کا گھیر ہے.ادھر اُدھر جسموں کا ڈھیر ہے.ہر طرف اندھیر ہی اندھیر ہے.اس دلدل میں پھس نہ جانا ابھی ہوئی نہیں دیر ہے. بے غرض ہو کر محبت کرنا سیکھ اسی میں اندھیری رات کی سویر ہے. 💯💯🥀🥀




جب آپ کے دل کو پیاس لگی ہو تو پھر کسی کا یقین اور وفاداری مت کھائیں اپنے الفاظ سے جو آپ ہر کسی سے، ہر جگہ، ہر دن کہہ رہے ہوتے ہیں. آپ کے وہ الفاظ صرف تحریری پیغام ہیں لیکن اسکےلیے وہ اسکی دل کی دیواروں پہ لکھے جَارہے ہوتے ہیں جِسکی سَیاہی مَدہَم نہیں ہَوتی 💯💯🥀🥀




میں نے تم کو دِل میں رکھا نہیں ہے تم کو اس میں اتار ہے دِل کے سُنہری فَرش پَہ بچھی مُحبت کِی پَاکِیزہ چَادر بَنا کَر - جِو پَہلے پَہل مَیلی تِھی تمہاری تُڑپ اور لَگن کَے آنسوؤں نے اسکو پَاک کر دیا  جو گرد تھی ہوس کی اُسکو صَاف کَر دِیا 💯💯🥀🥀




جٍب کِسی عَزیز سَے تَعلق مَیں بیزاری کا زہر آلود تِیر لفظوں کی صُورت دِل کَے آر پار لگَتا ہَے تَو تَب دِل کَے زَخموں سَے گَلنے سَڑنے کِی بُو آنا شروع ہَوتِی ہَے ۔بَہتَر ہَے اُس پَہ صَبر کَا پَانی ڈال کر بُو کَو خَتم کِیا جَائے اَور تَعلق کَو فَاصلے کِی خُوشبو سَے آزاد کَر دِیا جَائے.. 💯💯🥀🥀






پھر ایک آخری مقام وہ آتا ہے جب الفاظ خاموشی کی پٹی کانوں پہ باندھ دیتے ہیں اور معنی درد کو دور سے ہاتھ ہلائے رخصت کر جاتے ہیں تب ہم لکھ نہیں سکتے ،بول نہیں سکتے اور اس اذیت کو فراموش بھی نہیں کر سکتے تو تب صرف بالوں کی سفیدی بولتی ہے اسکی جوانی کے سفید بال اسکے اخلاص کی گواہی دے رہے ہوتے ہیں... 💯💯🥀🥀




میں نے تم کو اپنے اندر ہمیشہ کے لیے بسانے کے لئے ہڈیوں کا انتخاب کیا اب تم میری روح سے میری ہڈیوں تک کا سفر طے کر چکے ہو میں نے تم سے دوری کی تمام راہوں کو ختم کر دیا.. 💯💯🥀🥀




تیرے بدن سے لپٹی اس دھند سے بھی عشق ہے مجھے جو تیرے رخساروں پہ اتر کر نرم پڑ جاتی ہے، اس وقت تیری سانسوں کی سرسراہٹ اک دل آویز نغمہ بن کر میری دل کی دھڑکنوں کو روانی دے جاتی ہے 💯💯🥀🥀




خالص اور غلط ورژن کا فیصلہ دل سے کیا جاتا ہے ۔اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کچھ غلط ہو رہا ہے تو اس کا یقینی طور پر یہی مطلب ہے کہ آپ کچھ غلط کام کر رہے ہیں جو آپ کی روح اور منزل کے لئے نقصان دہ ہے ۔یہاں آپ کو اپنی خواہشات کو الوداع کہنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بیماری میں اضافہ ہو.. 💯💯🥀🥀


جب الفاظ اپنا مطلب کھو دیں تو لفظوں اور دل کے درمیان اک جنگ شروع ہوجاتی ہے اس جنگ میں ہم پیار، توجہ ،امید ،خواب ،ہمدردی یہ لفظوں کے جال دل کی طرف سے شکست کھا جاتے ہیں سب جذبے قتل کر دیئے جاتے ہیں اور لبوں پہ کوئی لفظ نہیں بلکہ لہو آکر رُک جاتا ہے اور ایک کے بعد ایک قطرہ بن کر بہہ جاتا ہے وہ ہمیشہ رویے کی تلخی کے بدلے اتنی اذیت خاموشی سے سہہ جاتی ہے.. 💯💯🥀🥀



پاکیزہ جذبات پانی کی طرح شفاف ہوتے ہیں پانی کا 
جیسا رنگ نہیں ہوتا ویسے یہ بھی کسی عیب، گندگی، حسد کسی بری حصلت کے رنگ نہیں ڈھلتے۔ اُنکا بہاوں صرف پاک چیزوں پہ ہوتا ہے وہ ہے صاف دل. اک دک ہی ان احساسات کی تپش کو اپنی روح تک میں جذب کرسکتا ہے لفظوں کو صرف لفظ نہ سمجھا کریں احساس کی قلم کو جگر کے لہو میں ڈبو کر پھر کسی صفحے کو ماضی کے تالاب میں ڈبو کر خشک کیا جاتا ہے پھر الفاظ کو احساس کا جامہ پہنایا جاتا ہے.. 💯💯🥀🥀




ہر خواہش جو دل میں مچلتی ہے وہ کانچ کے ٹکڑے جیسے ہوتی ہے جو ہماری روح کو کاٹتی ہے ۔ان زخموں سے ٹپکتا لہو پھر دل میں مقید قبروں پہ نوحہ خوانی کرتا ہوا اسی خاک میں جذب ہو جاتا ہے اور اس قبر میں اک اور خواہش دفن ہوجاتی ہے اور اسی قبر پہ پھر سے اک گلاب اُگتا ہے مگر اس گلاب کی لالی لہو میں رنگی ہوتی ہے جس میں سے صرف ملال کی بُو آتی ہے. 🥀🥀💯💯



وہ خاموش ہے اور میں اس کی خاموشی سن رہی ہوں ۔وہ مجھ سے ایک لفظ نہیں کہتا ہے لیکن میں ہر چیز محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ اس کے سارے احساسات مجھ پر ہی ختم ہوجاتے ہیں اور میری روح کو اطمینان حاصل ہوتا ہے جب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی روح کا تعلق مجھ سے ہے اور میرا بھی.. 🥀🥀💯💯




ہم کیوں اپنی آنکھیں بند کرتے ہیں جب بوسہ لیتے، 
گلے ملنے، دعا کرتے، روتے ہوئے، خواب دیکھتے، سنتے اور سونگھتے ہیں کیوں کہ زندگی میں خوبصورت چیزیں نظر نہیں آتی ہیں بلکہ دل سے محسوس ہوتی ہیں.. 💯🥀🥀




Sad Lines heart touching 


کسی ویران داشت میں بھٹکے مسافر کو جیسے منزل 
پہ آنے کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ وہاں پہ
پکارا لگاتا ہے، مجھے بھی اپنے اندر کے طوفان اور 
چیخ و پکار کو رَوکَنے کَے لِئے صِرف تمہاری آواز 
درکار ہونی چاہیے ہاں بس میں یہاں ہوں 
تمہارے پاس تمہارے لیے یہی پکار ہونی چاہیے. 💯💯🥀🥀

شب آواز کے سہارے. 
شب و روز گزرتے ہیں ہمارے. 




Urdu Sad Ghzal 


جب کبھی کوئی غَم تم پہ کرے وار 
اُس سے پہلے میں تم پہ خود کو دوں وار 

چَاہے خَوابوں کی کشتی پہ رہوں سوار 
میں گزاروں صرف تمہارے سنگ سب ادوار 

ہجر، تڑپ اور بے ربط تسلسل 
دَبا سکتے نہیں میری محبت کی پکار 

چلو میں زخم تازہ رکھوں گی 
تمہاری یادوں کے تیز کرتی ہوں اوزار 






تو پھر وہ آنسو جو تیری آنکھ سے ٹپکا، 
وہ درد جس نے تیرے دل کو بے کل کیا، 
کیا ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والے کو
اس کی خبر نہیں، 
بس اطمینان رکھ، اس کے ہاں دیر ہے..... 
اندھیر نہیں....💯💯🥀🥀





تیرے گرد رنگوں کی بہار ہوگی 
ہر طرف تیرے نام کی پکار ہوگی 
کبھی اے خلق مومن بن کر تو دیکھ 
یہ کُل کائنات تجھ پہ نثار ہوگی 

 



بنت حوا چَادر اَوڑھے لَگتی ہَے شَہزادی. 
اَور پِھر شَیطَان کَے شَر سَے بِھی مَلتِی ہَے آزادی.


 



حد سے زیادہ نرمی.. 
خود کے ہاتھ ہی کرتی ہے زخمی.. 







میری روح ہے بُھوکی اسکو کھلا 
الہی اپنے ذکر کا پانی اسکو بھی 


Post a Comment

Previous Post Next Post